تلنگانہ کے نائب وزیراعلی و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے زور دیتے ہوئے کہا
ہے کہ بازاررخی روزگار کورسز شروع کرنے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں کو کافی
فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ، ریاست کی یونیورسٹیز کی ترقی کی پابند ہے
جس کے لئے حکومت نے اس
سال بجٹ میں 420کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔مسٹر سری ہری نے شہر حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر
اوپن یونیورسٹی میں ایمپلائیز ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کی عمارت کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایتی کورسس کے لئے کئی
یونیورسٹیز ہیں ۔